پی سی بی نے سرفراز کی تصویر شیئر کر کے اہلیہ کو جواب دیدیا

July 26, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویسٹ انڈین جزیرے بارباڈوس کے ساحل سے سرفراز احمد مسکراتے ہوئے باہر آنے کی تصویر کا سوشل میڈیا پر چرچا ہے۔ سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے شوہر کا پوچھ لیا کہ آئسولیشن ختم ہونے کے بعد پاکستانی ٹیم کی تصویر میں میرے شوہر کہاں ہیں۔ اس پر پی سی بی نے سرفراز کی تصویر ڈال دی۔ جس پر شائقین دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے دورے پر ہے۔ گزشتہ روز کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد ٹیم کی آئسولیشن بھی ختم کردی گئی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اسکواڈ کی بارباڈوس کے ساحل پر ٹریننگ کی تصاویر شیئر کیں۔