وزیر اعظم آج مون سون شجر کاری مہم کا افتتاح کریں گے

July 26, 2021

اسلام آ باد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان آج بروزپیر کو وفاقی دارالحکومت اسلام آ بادکے ایف۔ 9پارک میں پودا لگا کر ملک گیر مون سون شجرکاری مہم کا آغاز کریں گے جبکہ وزیراعظم کے سر سبز پاکستان کے وژن کی روشنی میں 10بلین سونامی ٹری پروگرام کے تحت وزارت موسمیاتی تبدیلی اور سی ڈی اے نے رواں مون سون شجر کاری مہم کے حوالے سے بھرپور انتظامات کر رکھے ہیں۔ اسلام آباد میں گذشتہ دو دہائیوں میں درختوں میں بڑے پیمانے پر کمی واقع ہوئی ہے تاہم بالخصوص گزشتہ دو برسوں سے شجرکاری کا گراف اوپر جا رہا ہے کیونکہ موجودہ حکومت کی مثر حکمت عملی کے تحت بڑے پیمانے پودے لگائےجارہے ہیں۔