سوات، ویکسین نہ لگوانے والے سیاحوں کے داخلے پر پابندی

July 26, 2021

سوات (نمائندہ جنگ) سوات میں انتظامیہ نے ویکسین نہ لگوانے والے سیاحوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی۔ متعدد سیاحوں کو ویکسینشن سرٹیفکیٹ نہ دکھانے پر واپس بھیج دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر سوات جنیدخان کی ہدایت پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالقیوم خان اورڈی ایس پی مٹہ حبیب اللہ خان کی نگرانی میں سیاحتی مقامات جانےوالے سیاحوں کے ویکسنیشن سرٹیفکیٹ کی چیک پوسٹو ں پر چیکنگ شروع کردی گئی ہے اور مختلف مقامات پر قائم چیک پوسٹوں پر جن سیاحوں نے سرٹیفکیٹ پیش نہیں کیا، انہیں وہیں سے ہی واپس بھیج دیا گیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر مٹہ عبدالقیوم خان نے کہاکہ کورونا سے نجات کا واحد حل ایس او پیز پر عملدرآمد اور احتیاطی تدابیر اپنانا ہے،عوام سے اپیل ہے کہ وہ ویکسین لگوائے بغیر سوات آمد کی زحمت نہ کریں بصورت دیگر انہیں واپس کردیا جائے گا۔