میڈیکل آفیسرز کی بھرتی،انٹرویوزکے باوجود پیشرفت نہ ہوسکی

July 26, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت میں مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز کی خالی آسامیوں پر بھرتی کے لئے ہونے والے انٹرویوز کے حتمی نتائج کا اعلان ڈیڑھ ماہ سے زائد ہونے کے باوجود نہ ہوسکا ،امیدواروں کا کہنا ہے کہ 900 سے زائد مرد و خواتین میڈیکل آفیسرز کی درخواستیں جون کے آخری ہفتہ میں موصول کیں ،ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں انٹرویوز ہوئے مگر تاحال میڈیکل آفیسرزکے انٹرویوز میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہیں کیا گیا ۔