بھارت میں مگر مچھ سڑک پر آگیا، ویڈیو وائرل

July 26, 2021

بھارت میں شدید بارش کے بعد ایک مگر مچھ سڑک پر آگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی ریاست مہاراشٹر کے ضلع سانگلی کی سڑکوں پر ایک مگرمچھ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، مگرمچھ کو مقامی لوگوں نے سڑک پر مٹر گشت کرتے ہوئے دیکھا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مگرمچھ سڑک پر چلتے ہوئے آیا اور پھر سڑک کے دوسری جانب پانی میں چلا گیاتاہم مگرمچھ نے کسی کو نقصان نہیں پہنچایا۔