• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان میں دہشتگردوں کے 7 کیمپوں پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ہے، وزارت اطلاعات

دہشتگردی کی پہ در پہ وارداتوں کے بعد پاکستان کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا، وزارت اطلاعات نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے 7 کیمپوں پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغانستان میں مختلف مقامات پر دہشتگردوں کے 7 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ افغان سرزمین کا پاکستان کے خلاف استعمال بند کیا جائے۔

وزارت اطلاعات نے کہا ہے کہ دوحا معاہدے پر عمل درآمد ناگزیر ہے، عالمی برداری کردار ادا کرے۔

وزارت اطلاعات کے مطابق باجوڑ، بنوں حملوں کے پیچھے افغانستان میں موجود خوارج قیادت ہے۔

پاکستان اب دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرے گا، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان اب دہشتگردوں کےخلاف ان کی موجودگی کے مقام سے قطع نظر بلا رعایت کارروائیاں کرے گا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق طالبان حکومت افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال سے روکنے میں ناکام ہے۔

افغانستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

قبل ازیں افغانستان کے صوبہ پکتیکا اور ننگرہار میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی گئی، ذرائع کے مطابق دھماکوں سے دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔

افغان میڈیا کے مطابق پکتیکا میں برمل اور ارگان علاقوں پر حملے کیے، صوبہ ننگرہار کا ضلع خوگیانی، بحسود اور غنی خیل کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

حملوں سے ممکنہ طور پر ہلاک دہشتگردوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید