• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ: پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 میں سپر ایٹ مرحلے کے پہلے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کولمبو میں کھیلے جارہے سپر ایٹ گروپ 2 کا یہ پہلا میچ بارش کے باعث تاحال شروع نہ ہوسکا۔ ٹاس کے فوراً بعد بارش شروع ہوئی اور پچ کو کور سے ڈھانپ دیا گیا تھا۔ 

پاکستان ٹیم میں خواجہ نافع کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان سلمان علی آغا، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، بابر اعظم، شاداب خان، عثمان خان، محمد نواز، فہیم اشرف، سلمان مرزا اور عثمان طارق شامل ہیں۔ 

نیوزی لینڈ کی ٹیم کپتان مچل سینٹنر، ٹم سیفرٹ، فن ایلن، راچن رویندرا، گلین فلپس، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جمی نیشم، میٹ ہینری، اش سوڈھی اور لوکی فرگوسن پر مشتمل ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید