محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے جائینگے، ناصر حسین شاہ

July 27, 2021

کرا چی (نیوز ڈیسک )صوبائی وزیر برائے مذہبی امور، بلدیات و اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ محرم کے دوران سندھ حکومت کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کے لیے پولیس رینجر سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے جامع پلان مرتب کیا جائے گا ، اس حوالے سے پورے صوبہ میں کمشنر ز و ڈپٹی کمشنرز بھی ڈو یژن و ڈسٹرکٹس کی سطح پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مل کر اجلاس منعقد کریں گے، امام بارگاہوں اور جلوسوں کی گزرگاہوں پر صفائی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے جبکہ پانی کی فراہمی کے لئے واٹر بورڈ کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں، مجالس کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لیے کے الیکٹرک کو کہا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی زیر صدارت محرم الحرام میں مجالس کے انتظامات اور امن و امان کے حوالے سے اعلٰی سطح کے اجلاس میں کیا ۔