مشکل حالات میں سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے، وزیراعظم

July 27, 2021

اسلام آباد( جنگ نیوز)آزاد کشمیر الیکشن جیتنے کے بعد وزیراعظم کی توجہ سندھ پر مرکوز۔ وفاقی حکومت کا سندھ میں سیاسی اور انتظامی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ۔ سندھ اسٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس میں وزیراعظم نے کہا، مشکل حالات میں سندھ کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ سندھ میں موجود وفاقی ادارے متحرک کیے جائیں، سندھ کے عوام کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ وزیر اعظم عمران خان کا اگست سے سندھ کے دورے کرنے کا فیصلہ،اہم شخصیات کو پی ٹی آئی میں شرکت کی دعوت دی جائے گی۔