سال میں 300 دن سونے والا بھارتی شہری

July 27, 2021

کراچی(نیوز ڈیسک)راجستھان کے گاؤں بھداوا سے تعلق رکھنے والے 42سالہ پکھا رام جنہیں عجیب و غریب بیماری لاحق ہے وہ ایک سال میں 300 دن سوتے ہیں اگر وہ سو جائیں تو انہیں اٹھانا مشکل ہےانہیں ایک عجیب و غریب زہنی بیماری لاحق ہےجس کی وجہ سے وہ ایک دورانیے میں 20 سے 25 دن تک سوتے ہیں، وہ صرف امید کرسکتے ہیں کہ ان کا علاج ہوجائے اور وہ عام انسان کی طرح جی سکیں۔