شلپا شیٹی دوران تفتیش شوہر پر برہم

July 27, 2021

فحش فلمیں بنانے کے الزام میں بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی کے گھر جب پولیس نے چھاپہ مارا اور تفتیش کی تو اداکارہ اپنے شوہر پر خاندان کی ساخت خراب کرنے کا باعث بننے کی وجہ سے برہم ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی پولیس اہلکاروں نے بتایا ہے کہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے الزام میں گرفتاری کے بعدجب شلپا کے گھر پر پولیس نےچھاپہ مارا توتفتیش کے دوران اداکارہ خود پر قابو نہ رکھ سکیں اور رونے لگیں ۔

شلپا نے دعویٰ کیا کہ ان کا ہاٹ شاٹس ایپ سے کوئی تعلق نہیں ہے ، جہاں ان کے شوہر مبینہ طور پر فحش مواد تیار کرتے اور شیئر کررہے تھے۔

اداکارہ شلپا شیٹی نے 6گھنٹے کی تحقیقات کے دوران بتایا کہ کیسے ان کے شوہر پر فحش فلمیں بنانے کے الزام لگنے کے بعد اس معاملے کے پیش نظر ان کا کام متاثر ہورہا ہے۔

اسی دوران راج کندرا نے شلپا کو یقین دلایا کہ وہ فحش مواد بنانے میں ملوث نہیں ہیں اور عدالت میں سب کچھ ثابت ہوگا۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ’ابھی تک اس معاملے میں شلپا شیٹی کی کوئی شمولیت نہیں پائی گئی ہے لہٰذا ہم ان سے دوبارہ پوچھ گچھ نہیں کریں گے۔