ٹوکیو اولمپکس: جاپان کی اوہاشی یوئی نے دوسرا گولڈ میڈل بھی جیت لیا

July 28, 2021

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں جاپان کی اوہاشی یوئی نے دو دن کے اندر دوسرا گولڈ میڈل بھی اپنے نام کرلیا۔

جاپان کی اوہاشی یوئی نے 200 میٹر انفرادی میڈلے میں سونے کا تمغہ جیتا ہے جبکہ امریکا کی ایلکس والش نے سلور اور کیٹی ڈگلس نے برانز میڈل جیتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کی اوہاشی یوئی نے 2 دن میں یہ دوسرا گولڈ میڈل جیتا ہے۔

اس سے قبل اوہاشی یوئی نے پیر کو 400 میٹر انفرادی میڈلے میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا۔