• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹوکیو اولمپکس: ارشد ندیم میڈل جیتنے کیلئے پُرعزم

جاپان کے شہر ٹوکیو میں جاری اولمپکس کے مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ بھرپور کوشش ہے کہ میں پاکستان کے لیے میڈل جیتوں۔

ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ اُنہوں نے مقابلے سے قبل ٹریننگ کا آغاز کر دیا ہے۔

ارشد ندیم نے کہا کہ گزشتہ روز ہلکی پھلکی ٹریننگ کی ہے جبکہ آہستہ آہستہ ٹریننگ بڑھاؤں گا۔

اُنہوں نے کہا کہ رننگ اور ویٹ ٹریننگ کے بعد جیولن تھرو کی ٹریننگ بھی کروں گا۔ 

ارشد ندیم نے مزید کہا کہ موسم کی مناسبت سے ٹریننگ کر رہا ہوں، امید ہے بہترین پرفارمنس دوں گا۔

واضح رہے کہ ارشد ندیم 4 اگست کو جیولن تھرو کے کوالیفائی راونڈ میں ایکشن میں ہوں گے

تازہ ترین