ماہرہ خان کا طلحہ طالب کی لائیو ویڈیو پر دلچسپ ٹوئٹ

July 28, 2021

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب کی لائیو ویڈیو پر دلچسپ ٹوئٹ کیا ہے۔

ماہرہ خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب کی سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی انسٹا لائیو ویڈیو کو ٹوئٹ کیا ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوٹ میں لکھا کہ ’اور جب دل ٹوٹ جائے اور اس وقت افسردہ محسوس کریں لیکن یہ دیکھ کرمسکرانے سے خود کو روک نہیں سکیں گے۔‘

ویڈیو میں طلحہ طالب پیزا کھاتے ہوئے اپنے مداحوں اور تمام لوگوں کا جنہوں نے انہیں سپورٹ کیا، ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ کے کھیل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے طلحہ طالب صرف دو کلو کے فرق سے میڈل جیتنے سے محروم رہے، انہوں نے اسنیچ میں 150 کلو اور کلین اینڈ جرک میں 170 کلو وزن اُٹھایا۔

طلحہ طالب میڈل تو نہ جیت سکے لیکن عدم سہولیات کے باوجود ایونٹ میں شاندار پرفارمنس دکھا کر قوم کے دل جیت لیے۔