پنجاب، سندھ، اسلام آباد، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں انسداد پولیو مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ملک کے 115 مخصوص اضلاع میں انسداد پولیو کی ذیلی قومی مہم 27 ستمبر تک جاری رہےگی۔
مہم کے دوران 3 کروڑ 10 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔
انسداد پولیو کی مہم میں خدمات انجام دینے والے ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے، مذکورہ اضافہ ان ورکرز کی انتھک محنت اور خدمات کی بدولت کیا گیا ہے۔
ملک میں پولیو کیسز کی تعداد میں 99 اعشاریہ 8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
انسداد پولیو پروگرام کے مطابق ملک میں پولیو کیسز کی تعداد 1990ء کے اوائل میں اندازاً 20 ہزار سے کم ہو کر 2025ء میں31 اور 2026ء میں 3 کیسز تک محدود ہوگئی ہے۔