چلاس: پٹرول کا بحران، ہزاروں مسافر و سیاح پھنس گئے

July 28, 2021

چلاس شہر میں پٹرول کا بحران پیدا ہوگیا، ہزاروں مسافر اور سیاح پھنس گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹرول کی عدم دستیابی کے باعث چلاس شہر میں مقامی افراد کو بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

سیلاب کے باعث بند شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

پولیس کے مطابق بونرداس کے مقام پر شاہراہ قراقرم کو بحال کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق چلاس میں مزید دو مقامات پر شاہراہ قراقرم بند ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔