پانی چوری میں ملوث ٹینکرز ضبط، مقدمات درج کروائے جائیں، ناصر حسین شاہ

July 29, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعا ت و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پانی کے نئے پروجیکٹس پر کام جاری ہے ،پانی چوری میں ملوث ٹینکرز ضبط کر کے ملوث ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروائے جائیں،حب پمپنگ اسٹیشن اور حب واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے دورے میں انہوں نے کہا کہ کراچی شہر کو پانی کی فراہمی یقینی بنانا سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔علاوہ ازیں اپنے ایک بیان میں ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کورونا کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے اور کراچی میں اس کا تنا سب 26فیصد سے بڑھ گیا ہے، اسپتالوں پر ہر گزرتے دن کے سا تھ دبائو میں اضافہ ہو رہا ہے کیونکہ کور ونا کا ڈیلٹا ویرینٹ ا نتہا ئی خطر نا ک ہے اور اس سے بچنے کے لئے ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے ،شہری احتیاط کریں ۔