نیوزی لینڈ کرکٹ سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کو پاکستان بھیجے گا

July 29, 2021

نیوزی لینڈ کا کرکٹ بورڈ دورۂ پاکستان کیلئے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن کو پاکستان بھیجے گا ۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں پاکستان میں ایک سیریز کھیلنی ہے ۔

ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ دورہ پاکستان سے قبل سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے گا اس سلسلے میں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے نیوزی لینڈ نے سیکورٹی ماہر کی خدمات لے لی ہیں ۔

سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے اور انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ رگ ڈیکاسن لاہور، کراچی اور راولپنڈی میں میچز کے حوالے سے انتظامات دیکھیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور سیکورٹی ادارے سیکورٹی ماہر رگ ڈیکاسن مختلف اوقات میں پاکستان میں میچز اور سیریز کے لیے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے چکے ہیں، نیوزی لینڈ کرکٹ نے پاکستان کے دورے کا ارادہ ظاہر کیا ہوا ہے ۔

نیوزی لینڈ کرکٹ سیکورٹی ماہر کی رپورٹ کے بعد دورہ پاکستان کی تصدیق کرے گا ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز کی سیریز شیڈول ہیں لیکن پی سی بی نے ورلڈکپ کی تیاریوں کے پیش نظر دو اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کی بھی پیشکش کر رکھی ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے ستمبر اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہےنیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے 2003 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا۔