حوثی باغیوں کا ڈرون حملہ ناکام بنادیا گیا، عرب فوجی اتحاد

July 29, 2021

سعودی عرب کی زیر قیادت عرب فوجی اتحاد نے گزشتہ شب حوثی باغیوں کے ایک ڈرون حملے کو ناکام بنادیا۔

عرب میڈیا کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے بارود سے لیس ڈرون کو راستے میں گرا کر تباہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عرب اتحاد نے اس حوالے سے کہا ہے کہ حوثی ملیشیا دانستہ طور پر شہری اہداف کو نشانہ بناکر اپنی جارحیت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔