واشنگٹن، معید یوسف کی وائٹ ہاؤس نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر سے ملاقات

July 30, 2021

مشیر قومی سلامتی معید یوسف کی واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میںدونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان میں تشدد میں کمی اور تنازع کے سیاسی حل پر گفتگو ہوئی جبکہ جنیوا اجلاس کے بعد ہونے والی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاک امریکا دوطرفہ تعاون برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی معید یوسف سرکاری دورے پر امریکا میںہیں۔