سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں، فواد چوہدری

July 30, 2021

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کے لاک ڈاؤن کے فیصلے کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ لاک ڈاؤن کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی پالیسی بالکل واضح ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ایسے اقدام کے خلاف ہوگی، جس سے عام آدمی کی معیشت متاثر ہو۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) اور سندھ حکومت لائحہ طے کرے، جس سے عام آدمی کم سے کم متاثر ہو۔