شلپا شیٹی کا 29 میڈیا ہاؤسز و شخصیات کیخلاف ہتک عزت کا دعویٰ

July 30, 2021

بالی ووڈ اسٹار شلپا شیٹی اپنے شوہر راج کندرا کی فحش فلمیں بنانے کے کیس میں ان کا نام لینے پر 29 میڈیا شخصیات و ہاؤسز کو عدالت لے گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شلپا شیٹی ان افراد و میڈیا ہاؤسز کے خلاف بمبئی ہائی کورٹ میں ہتک عزت کا کیس دائر کردیا۔

اپنی درخواست میں شلپا شیٹی نے موقف اختیار کیا کہ ان میڈیا ہاؤسز اور شخصیات کی جانب سے فحش فلموں سے متعلق کیس میں ان کا نام بار بار لیا جاتا رہا جس سے ان کی ساکھ خراب ہوئی ہے۔

شلپا نے ان شخصیات و اداروں کے خلاف 25 کروڑ بھارتی روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا اور ان سے معافی مانگنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق جن اداروں کے خلاف شلپا نے یہ کیس دائر کیا ہے اس میں انڈیا ایکسپریس، انڈیا ٹی وی، فری پریس جرنلزم، این ڈی ٹی وی، فیس بک، انسٹاگرام اور دیگر شامل ہیں۔

رپورٹس کے مطابق فیس بک انسٹاگرام اور یوٹیوب جیسے اداروں کو صرف یہ ہدایات کی جاسکتی ہیں کہ وہ یہ ہتک آمیز مواد اپنے پلیٹ فارم سے ہٹوادیں۔