محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ، صوبائی سیکریٹری جنگلات، ضلعی انتظامیہ اور دیگر کو نوٹس

July 31, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس محمد شفیع صدیقی کی سربراہی میں جسٹس آغا فیصل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے ضلع سجاول کی محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضے سے متعلق دائر درخواست پر صوبائی سیکریٹری جنگلات اور ضلعی انتظامیہ سمیت دیگر مدعا علیہان کو نوٹس جاری کردیئے۔