روسی نژاد امریکی رینی دنیا کی سب سے دراز قد پروفیشنل ماڈل

July 31, 2021

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی دراز قد پروفیشنل ماڈل کا اعزاز اس وقت روس کی ماڈل ایکیترینا لیزینا کے پاس ہے۔ ان کا قد 6.75فٹ ہے تاہم اب ان کا یہ ریکارڈ ٹوٹنے کے قریب ہے کیونکہ ایک اور پروفیشنل ماڈل سامنے آ گئی ہیں، جن کا قد 6.9فٹ ہے۔ ماڈل کا نام رینتسنخورلو بڈ ہے، تاہم وہ اپنے مختصر نام ’رینی‘ سے جانی جاتی ہیں۔ رینی کا تعلق بھی روسی خطے سے ہی ہے مگر وہ امریکا میں مقیم ہے۔رینی کی ٹانگیں بھی دنیا میں سب سے طویل خیال کی جارہی ہیں کیونکہ اس کے کولہوں سے ایڑی تک ٹانگوں کی لمبائی 4.41فٹ ہے۔رینی ایک دراز قد کے حامل افراد کی فیملی سے تعلق رکھتی ہیں۔ ان کے والد کا قد 6فٹ 10انچ ہے جبکہ والدہ 6فٹ 1انچ کی ہیں۔ رینی کا کہنا ہے کہ اگرچہ میرا قد ریکارڈ ہولڈر ماڈل سے زیادہ ہے تاہم میں فی الحال گنیز ورلڈ ریکارڈز میں اپنا نام درج کرانے اور یہ ریکارڈ اپنے نام کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی۔ مجھے اپنی درازقامتی کے احساس کے لیے کسی سرٹیفکیٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے میری ٹانگوں سے پیار ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ میری لمبی ٹانگیں مجھے مزید خوبصورت بناتی ہیں۔رینی کا کہنا تھا کہ ”جب میں کم عمر تھی تو میں اپنے زیادہ قد کی وجہ سے خفت محسوس کرتی تھی لیکن اب معاملہ بالکل برعکس ہو چکا ہے۔