کوئٹہ انتظامیہ کی جانب سے تاجروں اورشہریوں کی کورونا ویکسیشن

July 31, 2021

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے ہوٹلوں سمیت مختلف مقامات پر تاجروں اور عام لوگوں کو کورونا ویکسین لگائی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے سی کوئٹہ صدر حمیرا بلوچ اوراے سی کوئٹہ سٹی زوہیب صدیقی کی جانب سے ہوٹلوں اور مختلف مقامات پر تاجروں اور عام لوگوں کی کورونا ویکسیشن کرائی گئی انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ وائرس سے بچائو کیلئے ویکسین لگائیں این سی او سی کی ہدایت کے مطابق ویکسینشن نہ کرانے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے تاجر اورشہری سوشل میڈیا کی افواہوں پر کان نہ دھریں ویکسیشن نہ ک رانے والے تاجروں کی دکانیں سیل کردینگے۔