پشاور کے عوام ذمہ داری کا ثبو ت دیتے ہوئے کورونا ویکسین لگوائے،آصف خان

July 31, 2021

پشاور (جنگ نیوز) ممبر صوبائی اسمبلی و فوکل پرسن برائے میگا پراجیکٹس و احیائے پشاور آصف خان کا کہناہے کہ پشاور کے عوام ذمہ داری کا ثبو ت دیتے ہوئے کورونا ویکسین لگوائے ‘ عوام کی سہولت کیلئے پولیو ویکسینیشن کا عمل نزدیکی مراکز صحت میں شروع ہوچکا ہے ‘ عوام اپنی قریبی مراکز صحت میں جاکر کورونا ویکسین لگواکر اپنا وقت اور پیسے بچاسکتے ہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے علاقہ لطیف آباد کے ڈسپنسری میں کرونا ویکسینیشن سنٹر کی افتتاح کے موقع پر کہیں انہوں نے پشاور کے مختلف علاقو ں جن میں لطیف آبادڈسپنسری ‘ اعجاز آباد ‘ رشید آباد ‘ افغان کالونی اور دیگر مراکز صحت میں کرونا ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے تمام ادویات کے سٹاک چیک کئے۔ اسکے علاوہ ملازمین اور ڈاکٹروں کی حاضر ی چیک کیں اور عوام کو انکو دی جانے والی صحت کی سہولیات کے بارے میں آگاہی حاصل کیں اورن مراکزصحت میں جاری کرونا ویکسینیشن اور بچوں کو پولیو کے قطر پلانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔