محمد ابوبکر کے بھائی کا انتقال

August 01, 2021

کراچی (جنگ نیوز) روزنامہ جنگ کے سینئر سب ایڈیٹر محمد ابوبکر کے چھوٹے بھائی الحاج جمشید دانش جمعہ کی شب دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی اتوار کو ظہر تا عصر ان کی رہائش گاہ نارتھ سٹی اپارٹمنٹ شادمان نارتھ کراچی میں ہوگی۔