سعودی عرب: پابندی سے مستثنیٰ ممالک سے زائرین کو عمرے کی اجازت

August 01, 2021

سعودی عرب نے پابندی سے مستثنیٰ ممالک سے زائرین کو ملک میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق آئندہ دنوں میں 20 ہزار سے زائد غیر ملکی زائرین کو عمرے کی اجازت ہوگی۔

ترجمان وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ صرف پابندیوں سے استثنیٰ والے ممالک کے زائرین سعودی عرب آ سکتے ہیں۔

سعودی میڈیا کے مطابق پاکستان، بھارت اور یو اے ای پابندیوں سے مستثنیٰ ممالک میں شامل نہیں۔