راولپنڈی: ہاؤسنگ سوسائٹی میں واٹر ٹینکر نے تباہی پھیردی

August 01, 2021

راولپنڈی کی ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے تباہی پھیردی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ائرپورٹ ہاؤسنگ سوسائٹی میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے گاڑیوں کو ٹکر ماردی۔

واٹر ٹینکر کی ٹکر سے گلی میں کھڑی کئی گاڑیاں تباہ ہوگئیں جبکہ ڈرائیور سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واٹرٹینکر گاڑیوں سے ٹکرانے کے بعد ٹرانسفارمر سے جا ٹکرایا، حادثے میں ٹینکر ڈرائیور بھی شدید زخمی ہے۔