برصغیر سے مسافر فلائٹس 7 اگست کے بعد بھی معطل رہ سکتی ہیں، اتحاد ایئرویز

August 01, 2021

ابو ظہبی سے تعلق رکھنے والی متحدہ عرب امارات کی فضائی کمپنی اتحاد ایئر ویز نے کہا ہے کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا سے مسافر بردار پروازیں 7 اگست کے بعد بھی معطل رہ سکتی ہیں۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فضائی کمپنی نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ مذکورہ بالا ممالک سے فلائٹس پر پابندی میں توسیع آئندہ نوٹس تک معطل رہیں گی۔

اس سے قبل متحدہ عرب امارات کی قومی فضائی کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ برصغیر پاک و ہند سے فلائٹس کی معطلی 7 اگست تک رہے گی۔

تاہم بدھ کو کمپنی نے کہا کہ پاکستان اور بھارت سے فلائٹس کی معطلی آئندہ نوٹس تک برقرار رہے گی۔