پاکستان ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی 20 انٹرنیشنل بھی بارش کی نذر

August 02, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔ میچ میں صرف 8گیندوں کا کھیل ہوسکا۔ چوتھا میچ منگل کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی ٹیم اب سیریز ہار نہیں سکتی۔ اتوار کو ویسٹ انڈیز نے بغیر کسی نقصان کے 15 رنز بنائے تھے کہ بارش نے میچ روک دیا۔ ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیتا تھا۔ آندرے فلیچر نے دو 14 اور کرس گیل ایک رن بنایا ۔ پاکستان نے میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کرتےہوئے فاسٹ بولرشاہین شاہ آفریدی کی جگہ حارث رؤف کو شامل کیا ۔