چینی صوبے ہینان میں بارشوں اور سیلاب سے 302 افراد ہلاک، 50 لاپتہ

August 02, 2021

چین کے صوبے ہینان میں گزشتہ ہفتے بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی اموات کی تعداد 302 ہوگئی۔ جبکہ 50 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔

چینی حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے صوبے ہینان میں سیلاب کے نتیجے میں 302 لوگوں کی اموات ہوئیں۔ یہ تعداد کچھ روز قبل بتائی گئی تعداد سے تین گنا زائد ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر اموات صوبائی دارالحکومت زہینگ زہو میں ہوئیں، جہاں مختلف حادثات میں 292 افراد کی جانیں گئیں۔

20 جولائی کو شہر میں ہونے والی ریکارڈ بارش نے شدید تباہی مچائی تھی۔