چین کے ویٹ لفٹنگ میں سات گولڈ میڈلز

August 03, 2021

ٹوکیو (نیوز ایجنسیز) چین نے اولمپکس ویٹ لفٹنگ میں مجموعی طور پر سات گولڈمیڈلز جیت کر 1976 میں روس کا قائم کردہ ریکارڈ برابر کردیا۔ تمغوں کے دوڑ میں چین 29 گولڈ، 17 سلور اور 16برانز کے ساتھ پہلے، امریکا 22 گولڈ، 25 سلور اور 17 برانز جیت کر دوسرے نمبر پر ہے۔