ایف آئی اے امریکی انشورنس کمپنیوں کے ساتھ دھوکا دہی کا مقدمہ کا چالان جمع نہ کرنے کی خبر درست نہیں ،ترجمان ایف آئی اے

August 03, 2021

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے میڈیا میں آنے والی خبر کہ ایف آئی اے امریکی انشورنس کمپنیوں کے ساتھ دھوکا دہی کا مقدمہ عدالت میں پیش کرنے میں ناکام ہے۔" مقدمہ الزام نمبر 375/2020 ایف آئی اے، اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ، کراچی میں امریکی قونصل خانے کی جانب سے ایک زندہ خاتون کے جعلی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر جعلی انشورنس دعوے کے حوالے سے شکایت کی وصولی پر درج کیا گیا تھا۔ چالان جمع نہ کرنے کی خبر حقیقت میں درست نہیں ہے، ترجمان ایف آئی اے نے اس کی وضاحت کر تے ہوئےکہا ہے کہ مقدمہ کے اندراج کے بعد ، عبوری چارج شیٹ جمع کرانے کے بعد ، معزز خصوصی عدالت -1 نے تفتیشی افسر کو وہ چارج شیٹ واپس کرنے کے احکامات کے ساتھ متعلقہ عدالت میں چارج شیٹ پیش کرنے کی ہدایات کر دیں، اس کے بعد ، تفتیشی افسر نے انسداد بدعنوانی جج سندھ ، کراچی کی معزز عدالت میں حاضری دی اور اسسٹنٹ پراسیکیوٹر جنرل کی موجودگی میں دلائل دیئے۔