خیبر پختونخوا ’’ اچھے قیدیوں‘‘ کی پے رول پر رہائی کا بل منظور

August 03, 2021

پشاور( نمائندہ جنگ) خیبرپختونخوا اسمبلی نے اچھے کردار کے حامل قیدیوں کی پے رول پر رہائی کیلئے قانون کی منظوری دیدی ہے جس کے مطابق اچھے کردار کے حامل قیدیوں کی آزمائشی بنیادوں پر رہائی کیلئے صوبائی سطح پرپے رول کمیٹی کے قیام کے علاوہ ہر جیل کی سطح پر سب کمیٹیاں بھی قائم کی جائیںگی، اس سلسلے میں خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات اکبر ایوب کی جانب سے پروبیشن اینڈ پے رول بل 2021ء منظوری کیلئے اسمبلی میں پیش کیا گیا جس کی رو سے کسی بھی ملزم کو جرم کا مرتکب قراردیئے جانے کی صورت میں عدالت کی جانب سے مذکورہ قانون کے تحت آزمائشی طور پر سزادی جائے گی جس کے مطابق مذکورہ شخص کو پروبیشن افسر کی نگرانی میں رکھاجائے گا تاکہ اس کی اصلاح کی جاسکے جس کیلئے مذکورہ شخص سے سماجی خدمات کا کام لیا جائے گا ۔