پشاور: نشہ نہ ملنے پر نشئی نے ماں اور بھانجی کو قتل کر دیا

August 03, 2021


پشاور میں نشے کے عادی بیٹے نے نشے کے لیے پیسے نہ دینے پر اپنی ماں اور بھانجی کو چھریوں کے وارکر کے قتل کر دیا۔

پشاور پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی اضاخیل میں نوجوان نے اپنی والدہ سے نشے کے لیے پیسے مانگے۔

پیسے نہ ملنے پر نشئی بیٹے نے اپنی والدہ اور موقع پر موجود بھانجی پر چھریوں سے حملہ کر کے انہیں قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خود کو بھی شدید زخمی کر دیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نشے کا عادی ہے جو بیوی کو بھی طلاق دے چکا ہے۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔