حکومتی گائیڈلائنز پر من وعن عمل کرایا جائیگا، ڈی آئی جی آپریشنز

August 03, 2021

پنجاب پولیس کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کی چوتھی لہر اور مثبت کیسز کی بڑھتی تعداد کے نتیجے میں حکومتی گائیڈلائنز پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ساجد کیانی کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے تناظر میں حکومتی گائیڈلائنز پر من وعن عمل کرایاجائے گا۔

انہون نے کہا کہ مخصوص اوقات کے بعد حکومت کی جانب سے مستثنیٰ کاروبار اور دکانیں ہی کھولنےکی اجازت ہوگی۔

ساجدکیانی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تاجر برادری حکومتی گائیڈلائنز پر عمل کرے، کاروباری اوقات کار کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔