سابق حکمرانوں نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، عثمان بزدار

August 03, 2021


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں نے اپنےدورمیں عوام کے لیے کچھ نہیں کیا۔

ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس عوام کی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ بدعنوان عناصر کو صرف لوٹ مار سے اکٹھی کی گئی دولت بچانے کی فکر ہے۔