نیٹو کی عمان میں اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت

August 03, 2021

نیٹو نے عمان میں اسرائیلی آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت کی ہے، خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان نیٹو نے کہا کہ ایران عالمی شپنگ قوانین کا احترام کرے۔ اتحادیوں کے لیے نیوی گیشن کی آزادی بہت ضروری ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ نیوی گیشن کی آزادی کو عالمی قوانین کےمطابق برقرار رکھا جانا چاہیے۔

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق یورپی یونین نے بھی الگ پیغام میں آئل ٹینکر پر حملے کی مذمت کی۔

واضح رہے کہ امریکا، برطانیہ اور اسرائیل نے حملے کا الزام ایران پر عائد کیا تھا، جبکہ ایران آئل ٹینکر پر حملے کے الزام کی تردید کرچکا ہے۔

گزشتہ ہفتے عمان میں آئل ٹینکر پر حملے میں عملے کے 2 افراد ہلاک ہوئے تھے۔