فجیرہ کے ساحل کے قریب تیل بردار بحری جہاز کو حادثہ

August 03, 2021

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست فجیرہ کے ساحل کے قریب تیل بردار بحری جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے۔

دبئی سے عرب میڈیا کے مطابق گولڈن برلینٹ تیل بردار بحری جہاز پر سنگاپور کا جھنڈا لہرا رہا ہے، بحری جہاز خلیج عُمان پہنچتے ہی کنٹرول سے باہر ہوگیا۔

ادھر ایک ایرانی چینل نے دعویٰ کیا کہ تیل بردار جہاز فجیرہ کے ساحل کے قریب بارودی سرنگ سے ٹکرایا تھا۔

عرب میڈیا کے مطابق بحری جہاز کے عملے کے بارے میں کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔