نائیجیرین باشندوں کا اغوا، ٹرائل کورٹ کو دو ماہ میں فیصلہ سنانے کی ہدایت

August 04, 2021

کراچی (اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائیکورٹ نے پولیس کی جانب سے تین نائیجیرین باشندوں کی بازیابی کے بعد اغوا کاروں کے حوالے کرنے سے متعلق ٹرائل کورٹ کو دو ماہ کے اندر فیصلہ سنانے کی ہدایت کردی۔ منگل کو ہائیکورٹ میں پولیس کی جانب سے تین نایجیرینباشندوں کی بازیابی کے بعد اغوا کاروں کے حوالے کرنے کے مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کو دو ماہ کے اندر فیصلہ سنانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے مفرور ملزمان کو کیس سے الگ کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے گرفتار ملزمان پر فرد جرم عائد کرکے کیس کو تیزی سے چلایا جائے۔ پولیس کے مطابق 14 نومبر 2020 میں پولیس نے ڈیفنس سے تین نائیجیرین باشندوں کو بازیاب کروایا۔ نائیجیرین شہریوں میں گوجی سیموئیل، مکی اباروہا اور انوروم ایمیکا شامل تھے۔ پھر ملزما ن پولیس ا ہلکاروں نے مغویوں کو ستر لاکھ روپے لیکر اغوا کاروں کے حوالے کردیا تھا۔ تین مغوی تاحال لاپتہ ہیں۔