اماں ابا، ناک کاٹ دی میں نے، سارہ علی خان

August 04, 2021

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ امریتا سنگھ اور سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان نے اپنی ناک کاٹ دی ہے۔ ویڈیو اور فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ سے اداکارہ سارہ علی خان نے ویڈیو جاری کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سارہ علی خان کی ناک پر زخم اور خون موجود ہے۔ اداکارہ نے ویڈیو کیپشن میں لکھا ہے کہ ’اماں ابا، ناک کاٹ دی میں نے‘۔سیڑھیوں سے گرنے کی وجہ سےسارہ علی خان کی ناک زخمی ہوگئی۔ویڈیو پوسٹ کرنے کےبعد مداح اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔