مقبوضہ کشمیر، بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی، ایک اور نوجوان شہید

August 04, 2021

سرینگر،اسلام آباد(نیوز ایجنسیاں،خصوصی نامہ نگار)شمالی کشمیر میں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی جاری ایک اور کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا ۔ ضلع بانڈی پورہ میں منگل کو بھارتی فوج نے فوجی آپریشن کے دوران نوجوان کو شہید کر دیا،دوسری طرف یوم سیاہ کو روکنے کےلئے فورسز کاکریک ڈائون جاری ہے ۔ بھارتی فوج نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے رکھا ہے ، بارہ مولا میں انٹر نٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے بتایا گیا ہے کہ نوجوان کی شہادت کی اطلاع پر شہری گھروں سے باہر نکل آئے اور احتجاج کیا۔دوسری جانب حریت رہنماوں کا کل مکمل ہڑتال کا اعلان کیا ہے ۔