شدید آندھی و طوفان سے بجلی سسٹم کو نقصان

August 04, 2021

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان میں شدید آندھی و طوفان سے بجلی سسٹم کو بڑے پیمانے پر نقصان۔ سوموار کی سہ پہر کو طوفان بادو باراں سے شاہ رکن عالم سب ڈویژن کے زیر انتظام 11 کے وی جناح چوک فیڈر کے ٹی بلاک چوک کمہاراں والا پر 4 ہائی ٹینشن پولز، ایک ایل ٹی پول اور 2 ٹرانسفارمر زمین بوس ہوگئے ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر یکسین شاہ رکن عالم ڈویژن وسیم اختر اور ایس ڈی او شاہ رکن عالم سب ڈویژن محمد علی طاہر موقع پر پہنچے اور بجلی بحالی کا کام شروع کروایا۔