لاکھڑا کول مائن ہلاکتیں، محکمہ توانائی سندھ کا اہم اجلاس

August 04, 2021

محکمہ توانائی سندھ نے لاکھڑا کول مائن میں 3 کان کنوں کی ہلاکت پر اجلاس طلب کرلیا۔

وزیر توانائی امتیاز شیخ نے حفاظتی انتظامات کے بغیر کانوں کو فوری طور پر بند کرنے کی ہدایت کردی ۔

امتیاز شیخ نے چیف انسپکٹر کول مائن کو حفاظتی انتظامات کا ازسر نو جائزہ لینے کی ہدایت کردی۔

انہوں نے کہاکہ حفاظتی انتظامات میں غفلت برتنے والی کمپنیوں کی لیز منسوخ کردی جائے گی۔

صوبائی وزیر توانائی نے مزید کہا کہ لاکھڑا کول مائن حادثے میں امدادی کارروائی میں تیزی لائی جائے، متاثرہ کان کنوں کے خاندانوں کی بھرپور مدد کی جائے گی۔

لاکھڑا کول مائن میں کان کنوں کی ہلاکت کے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔