• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماد اظہر کی ایل این جی خریداری شفاف بنانے کی ہدایت

وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے لیکوڈ نیچرل گیس (ایل این جی) کی خریداری شفاف بنانے کی ہدایت دے دی۔

حماد اظہر نے ایل این جی کی خریداری میں شفافیت کے حوالے سے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) اور پاکستان ایل این جی بورڈز کو ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس او ایل این جی کی خریداری کے لیے پی ایل ایل کی طرح لائحہ عمل اپنائے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ایس او بورڈ ایل این جی بڈ قبول کرنے یا مسترد کرنے سے قبل مشاورت کرے۔

اُن کا کہنا تھاکہ ایل این جی کی بڈ قبول یا مسترد کرنے کا فیصلہ ویب سائٹ پر جاری کیا جائے۔

تازہ ترین