عالمی ادارہ صحت کا کورونا ویکسین کے بوسٹر ڈوز روکنے کا مطالبہ

August 04, 2021


عالمی ادارہ صحت نے کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹر ڈوزز روکنے کا مطالبہ کردیا۔

اس حوالے سے خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہعالمی ادارہ صحت کے سربراہٹیڈروس اڈہانوم نے ماہ ستمبر کے اختتام تک کووڈ 19 ویکسین کے بوسٹرز لگانے کو روکنے کے لیے کہا ہے۔

عالمی ادارے کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ہر ملک کی 10 فیصد آبادی کی ویکسین مکمل کروانے کو ممکن بنانا ہے۔

خبرایجنسی نے ان کے حوالے سے کہا کہ بوسٹر ڈوزز روک کر امیر اور غریب ممالک میں ویکسین کی تقسیم میں عدم مساوات دور کرنا ہے۔