جولائی میں ای پے پنجاب سے 5ارب ٹیکس جمع،10لاکھ سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں

August 05, 2021

لاہور(خبر نگار)ای پے پنجاب کے ذریعے جولائی کے مہینے میں ریکارڈ ٹیکس وصول کیا گیا۔ شہری آن لائن ٹیکس جمع کرانے کیلئے ای پے موبائل ایپ کو ترجیح دینے لگے،شہریوں نے جولائی میں ای پے پنجاب سے 5ارب روپے ٹیکس جمع کرایا۔ای پے سے جولائی کے مہینے میں 10لاکھ سے زائد ٹرانزیکشنز ہوئیں گزشتہ ماہ 8 لاکھ سے زائد شہریوں نے ای پے پنجاب ایپ استعمال کی ۔