8اگست کے وکلاءکی یاد آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے،عثمان اچکزئی

August 05, 2021

کوئٹہ(پ ر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدرملک عثمان اچکزئی نے ایک بیان میں شہدا ئے 8اگست کے عظیم وکلاء صحافیوں کی برسی کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہےکہ شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے ،پانچ سال گزرنے کے باوجود وکلا کی یاد عوام کے دلوں میں زندہ ہے جبکہ مٹھی بھر دہشت گردعناصر زندہ ہوکر بھی مرچکےہیں ۔شہدا کی پانچویں برسی کے موقع پر ایک بیا ن میں ملک عثمان اچکزئی نے کہاکہ 8۔اگست کے اندوہناک سانحہ میں صوبے کے 57 وکلا کو شہید کرکے صوبے بھر کے عوام کو عدل وانصاف کے میدان میں یتیم بنا دیا گیا اور یہ سب کچھ منظم پلان کے تحت کیا گیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سانحہ8اگست پر قائم قاضی فائز عیسیٰ کمیشن کی سفارشات پر عمل کیا جائے، انہوں نے کہا کہ 8اگست صوبے کی تاریخ کا بد ترین واقعہ تھا جس میں ہمارے انتہائی قبل اور پڑھے لکھے لوگ ہم سے ہمیشہ ہمیشہ کے لئے چھین لئے۔