نور مقدم قتل: ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستِ ضمانت خارج

August 05, 2021


اسلام آباد میں قتل ہونے والی لڑکی نور مقدم کے مقدمے میں اسلام آباد کی عدالت نے مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت ذاکر جعفر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم ظاہر جعفر کے والدین کی درخواستِ ضمانت پر گزشتہ روز فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

ملزمان کے وکلاء اور پراسیکیوشن نے درخواستِ ضمانت پر دلائل دیئے جن کے دوران مختلف کیسوں اور فیصلوں کے حوالہ جات پیش کیئے۔

ایڈیشنل سیشن جج محمد سہیل نے ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے آج سنانے کا کہا تھا۔

ملزم ظاہر جعفر کے والدین ذاکر جعفر اور عصمت جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔